پاکستانی ڈاکومینٹری فلم ’’فلائٹ آف دی فیلکن‘‘ نے نیویارک فیسٹول کا میلہ لوٹ لیا

ڈاکومینٹری ’’فلائٹ آف دی فیلکن‘‘نے سماجی مسائل کی کیٹیگری میں بہترین ڈاکومینٹری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔


ویب ڈیسک May 26, 2016
ڈاکومینٹری ’’فلائٹ آف دی فیلکن‘‘نے سماجی مسائل کی کیٹیگری میں بہترین ڈاکومینٹری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا، فوٹو:بشکریہ ایکسپریس ٹریبیون

پاکستانی ڈاکومینٹری فلم ''فلائٹ آف دی فیلکن'' نے نیویارک فیسٹیول میں معاشرتی فلموں کی کیٹیگری میں سونے کامیڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی ڈاکومینٹری فلم ''فلائٹ آف دی فیلکن'' خاتون استاد رفعت عارف کی معاشرے میں سماجی بہبود کی جدوجہد پر مبنی ہے جس میں وہ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی، جسمانی تشدد اور اسکول جانے والی لڑکیوں پر سماجی دباؤ کے خلاف کام کررہی ہیں جب کہ فلم کو گزشتہ ہفتے نیویارک فیسٹیول میں پیش کیا گیا جہاں سماجی مسائل کی کیٹیگری میں بہترین ڈاکومینٹری کا ایوارڈ اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔دوسری جانب رفعت عارف کی مدد کے لیے ملالہ فنڈ نے بھی رابطہ کیا ہے۔

مقبول خبریں