کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے 6 نمازی شہید 14 زخمی

لنڈی کوتل چورنگی کے قریب واقع مسجد عثمان میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ چھت کا ایک حصہ گر گیا۔


ویب ڈیسک June 10, 2016
ٹین سے بنا شیڈ تیز ہوا کے باعث نمازیوں پر گرا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،ایس ایس پی سینٹرل فوٹو: سوشل میڈیا۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع مسجد کی چھت گرنے سے 6 نمازی شہید جب کہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب واقع جامع مسجد عثمان میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ مسجد کی چھت کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 نمازی شہید جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں طبی عملے کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،حادثے کے بعد عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹین سے بنا شیڈ تیز ہوا کے باعث نمازیوں پر گرا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے مسجد کی چھت گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے