خواجہ آصف کے حلقے میں ووٹوں کے 23 گمشدہ تھیلے مل گئے

صوبائی حلقوں کے تھیلوں سے21 ہزارکاؤنٹر فائلیں مل گئیں، 9 ہزار کا ریکارڈ بدستور غائب


Numainda Express June 16, 2016
الیکشن مشکوک ہونے کا ثبوت مل گیا، پی ٹی آئی، جھوٹ کا پول کھل گیا، مسلم لیگ (ن) : فوٹو:فائل

این اے 110کی گمشدہ کاؤنٹر فائلوں کی تلاش کے دوران صوبائی حلقوں پی پی 122 اور پی پی 123 کے تھیلوں سے 24گمشدہ تھیلوں میں سے 23 تھیلے ڈھونڈ لیے گئے۔

ریٹرننگ آفیسر خان محمود کی موجودگی میں دونوں صوبائی حلقوں کے تھیلے کھولے گئے جن میں سے این اے 110کی 21ہزار کاؤنٹر فائلیں ڈھونڈ لی گئیں جبکہ 9ہزار کاؤنٹر فائلوں کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔ ریکارڈ کو پولیس اور الیکشن کمیشن کی نگرانی میں سپریم کورٹ روانہ کر دیا گیا، جہاں سے اسے تصدیق کے لیے نادرا کے حوالے کیا جائے گا۔

چھان بین کے دوران این اے 110 کے سرے سے ہی غائب 5 میں سے 2 تھیلوں کا ریکارڈ بھی مل گیا، چھان بین کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے نمائندے بھی موجود رہے۔

مقبول خبریں