عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری

50 کروڑ ڈالر ملک میں معاشی اصلاحات میں بہتری کے لیے استعمال ہوں گے


Numainda Express June 23, 2016
عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان آج باضابطہ فنانسنگ ایگریمنٹ پردستخط ہوں گے۔ فوٹو: فائل

AUSTRALIA: عالمی بینک نے ترقیاتی منصوبے کے لیے پاکستان کو50کروڑڈالرجاری کرنے کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹوبورڈکے اجلاس میں پاکستان کے لیے آئی ڈی اے ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹکی منظوری دی گئی،عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان آج باضابطہ فنانسنگ ایگریمنٹ پردستخط ہوں گے جس کے بعدعالمی بینک یکمشت 50 کروڑ ڈالر جاری کرے گا، یہ رقم ملک میں معاشی اصلاحات میں بہتری کے لیے استعمال ہو گی، یہ قرضہ 2 ترقیاتی مقاصد کے لیے استعمال ہو گا جس سے کاروباری صورتحال اورمالی انتظام میں بہتری آئے گی۔

مقبول خبریں