ریلویز کا عید پر 10 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
ٹرینیں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور کے درمیان چلائی جائیں گی، ترجمان
پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 10 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت ریلوے ترجمان کے مطابق عید اسپیشل ٹرینیں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور کے درمیان چلائی جائیں گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین 3 جولائی کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائے گی۔ عید سپیشل ٹرینوں کے اوقات اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، پاکستان ریلویز ہر سال عیدین کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلاتا ہے۔