فلم انڈسٹری کو گنڈاسہ لے ڈوبا ڈرامے کو ساس کا کردار تباہ کر دیگا صبا پرویز

ہمارے ڈرامے اچھے ہیں مگر بہت اچھے ہو سکتے ہیں اگر مستقل مزاجی سے کام کیا جائے ۔


Showbiz Reporter November 28, 2012
کوئی بھی انڈسٹری پیسے سے تباہ نہیں ہوتی اس کے پیچھے اسباب ہوتے ہیں ، صبا پرویز ۔ فوٹو : اے پی پی/ فائل

اداکارہ صبا پرویز کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو گنڈاسہ لے ڈوبا تھاڈرامے کو ساس کا کردار تباہ کردیگا آج ہمارے ہاں جو ساس کا برتاو ڈرامے میں دکھایا جارہا ہے۔

اس سے بہت سے گھروں میں جھگڑے کی فضا قائم ہوچکی ہے لوگ ڈرامے یا فلم کو ذہن تبدیل کرنے کے لیے دیکھتے ہیں اپنادماغ مزید خراب کرنے کے لیے نہیں دیکھتے ہمارے ڈائریکٹر پروڈیوسر اس پر ابھی سے غور کرلیں تو بہتر ہے ورنہ فلم کی طرح ڈرامہ بھی تباہ ہوجائیگا نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کے جس طرح ماضی میں فلم میں اچھا کام کرنے والوں کو باہر کر دیا جاتا تھا اب ڈرامے کی صورتحال بھی کچھ اس طرح کی ہے ہم اپنی غلطیوں سے پہلے مشکلات پیدا کرتے ہیں پھر اسے چھپانے کے لیے اس کا ذمے دار حکومت کو ٹھیرا دیتے ہیں۔

فلم سے وابستہ افراد نے فلم انڈسٹری سے پیسہ کم نہیں کمایا ہمیں فلم نے بہت سرمایہ دیا کوئی بھی انڈسٹری پیسے سے تباہ نہیں ہوتی اس کے پیچھے اسباب ہوتے ہیں ہمارے ہاں کریٹیو کام کا نہ ہونا فلم کو تباہی کی طرف لے گیاجس کے اثرات اب ڈرامہ انڈسٹری کی طرف رخ کر رہے ہیں انھوں نے کہا ہم ہر بات پر پڑوسی ملک کی بات کرتے ہیں مگر کیا ہمارا کام اس معیار کا ہے ہمارا ڈرامہ اگر پچھلے دس سالوں میں پیچھے گیا تو اس کی وجوہات تھیں ہمارے ہا ں ہر بات کو معمولی مسئلہ سمجھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کے ہمارے ڈرامے اچھے ہیں مگر بہت اچھے ہو سکتے ہیں اگر مستقل مزاجی سے کام کیا جائے ۔

مقبول خبریں