خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں حدیقہ کیانی

مجھے یہ کہنے میں فخر ہے کہ بعض شعبوں میں ہماری خواتین نے مردوں کو بھی مات دیدی ہے ۔


November 28, 2012
اپنی زندگی میں کامیابیوں کا طویل سفر انتہائی مختصر عرصے میں طے کیا، حدیقہ کیانی ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعورآنے کی وجہ سے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں جو نہایت خوش آیند ہے' اگر ایک لڑکی کو تعلیم دی جائے گی تو اس سے ایک پورا خاندان تعلیم یافتہ ہوگا۔

ایک انٹر ویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں فخر ہے کہ بعض شعبوں میں ہماری خواتین نے مردوں کو بھی مات دیدی ہے جسکی وجہ سے خواتین زیادہ با اعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں ۔ انھوںنے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کامیابیوں کا طویل سفر انتہائی مختصر عرصے میں طے کیا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے اس حوالے سے میں اپنے آپ کو بڑی خوش نصیب سمجھتی ہوں۔

مقبول خبریں