میٹ ڈیمن کا فلم میں ایک ڈائیلاگ کا معاوضہ 10 لاکھ ڈالرز

شوبز ڈیسک  جمعرات 21 جولائی 2016
فلم میں میٹ ڈیمن کے ڈائیلاگ بہت کم ہیں مگر اس کی کسر ایکشن سے پوری کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

فلم میں میٹ ڈیمن کے ڈائیلاگ بہت کم ہیں مگر اس کی کسر ایکشن سے پوری کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارر میٹ ڈیمن جنہوں نے فلم ’’جیسن بورن‘‘ میں محض 25 ڈائیلاگ بولے ہیں کو فی ڈائیلاگ 10 لاکھ ڈالرز معاوضہ دیا جائے گا۔

اس بات کا انکشاف فلم کے ڈائریکٹر پال گرین گراس نے کیا۔پال گرین کے مطابق میٹ ڈیمن کو فلم میں کام کرنے کے عوض دیاجانیوالا مجموعی معاوضہ اڑھائی کروڑ ڈالرز ہوگا۔میٹ ڈیمن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم میں ان کے ڈائیلاگ بہت کم ہیں مگر اس کی کسر ایکشن سے پوری کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ننھے اداکار

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔