جشن آزادی کی مناسبت سے ٹوئٹر پر علامہ اقبال کا ہیش ٹیگ مقبول

قوم شاعروں کے دل میں پیدا ہوتی ہےاور سیاستدانوں کے ہاتھوں خوشحال ہوتی ہے یا مر جاتی ہے، زین اللہ عابدین کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک August 02, 2016
ٹوئٹرپر"شکریہ اقبال" کے نام سے ہیش ٹیگ چھایا رہا جہاں لوگ مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ فوٹو:فائل

مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا آج نہ تو یوم پیدائش ہے اور نہ ہی یوم وفات لیکن پھر بھی ٹوئٹر پر مفکر پاکستان کی یاد میں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر "شکریہ اقبال" کے نام سے ہیش ٹیگ چھایا رہا جہاں لوگ مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسما ناز لکھتی ہیں کہ علامہ اقبال کی شاعری پوری قوم کے لئے امید کی کرن ہے اور خاص طور پر پاکستان کے نوجوانوں کے لئے۔



زین اللہ عابدین لکھتے ہیں کہ قوم شاعروں کے دل میں پیدا ہوتی ہے اور وہ سیاستدانوں کے ہاتھوں میں یا تو خوشحال ہوجاتی ہے یا مر جاتی ہے۔



شاعر مشرق علامہ اقبال کی تعریف میں ثریا ناصر لکھتی ہیں کہ ایک ماں ایسے بچے کو جنم نہیں دے سکتی جیسے علامہ اقبال تھے۔



اسد علوی اپنی دلچسپ ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ ہمارے حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ رمضان میں خدا یاد آجاتا ہے اور اگست کے مہینے میں پاکستان۔



فرضی نام سے ایک ٹوئٹر صارف مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہماری آزادی کے پیچھے آپ ہیں اور ہم آپ کو کبھی نہیں بھول سکتے، ہمیں شاہین بنانے پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔



سیدہ کوثر نسیم لکھتی ہیں کہ علامہ اقبال کا الہ آباد کا خطبہ تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو محفوظ بنایا ہے۔

https://twitter.com/KausarNaseem4/status/760449149934374912

محمد سفیان خان ٹوئٹ کرتے ہیں کہ برصغیر کے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کا خواب دکھایا گیا جس کا نام پاکستان ہے۔



سیدہ بتول کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری برصغیر کے مسلمانوں کے لئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

https://twitter.com/Batool_Ali8/status/760449420764778496

ٹوئٹر پر "شکریہ پاکستان" مقبول رہا، اس کا ایک عکس :

مقبول خبریں