سویڈن میں مسلمان خاتون وزیر شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے پر مستعفی

شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عائدہ حاجی علی


ویب ڈیسک August 14, 2016
عایدہ سویڈن کی پہلی مسلمان وزیر تھیں اور ان کے پاس اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تھا۔فوٹو: فائل

PARACHINAR: سویڈن میں مسلمان خاتون وزیر عایدہ حاجی علی شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے کے جرم میں پکڑے جانے کے بعد مستعفی ہوگئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سویڈن کی پہلی مسلمان اور کم عمر ترین خاتون وزیر عایدہ حاجی علی کے پاس تعلیم کا قلمدان تھا۔ انہیں پولیس نے سویڈن کو ڈنمارک سے ملانے والے پل پر مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے پر پکڑا۔ مقامی قانون کے تحت عائدہ کو اس جرم میں 6 ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

دوسری جاب عایدہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو گلاس شراب پی تھی اور اس کے 4 گھنٹے بعد یہ سوچ کر ڈرائیونگ کا فیصلہ کیا تھا کہ شراب کے اثرات زائل ہوگئے ہوں گے۔ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، وہ وزارت سے مستعفی ہوگئی ہیں اور ایسا انہوں نے اس لیے کیا ہے کہ انہیں اپنی حرکت کی سنگینی کا اندازہ ہے۔

مقبول خبریں