ریس کے دوران گرنے پر حریف کی مدد خواتین ایتھلیٹس ہار کر بھی جیت گئیں

ماس کے بعد ہیمبلن کی باری تھی جنھوں نے ڈی اگوسٹینو کی تب مدد کی جب وہ زخمی ہو گئیں


Sports Desk August 18, 2016
ماس کے بعد ہیمبلن کی باری تھی جنھوں نے ڈی اگوسٹینو کی تب مدد کی جب وہ زخمی ہو گئیں۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: اولمپکس میں 5 ہزار میٹر کے ابتدائی کوالیفائنگ مقابلے کے دوران درمیان میں ہی رک کر حریف رنر کو اٹھنے میں مدد دینے والی امریکی ایبی ڈی اگوسٹینو کو حقیقی اولمپئن کہا جا رہا ہے۔

برازیل کے شہر ریو میں جاری مقابلوں میں ایبی ڈی اگوسٹینو نے نیوزی لینڈ کی نکی ییمبلن کو سہارا دے کر اٹھاتے ہوئے کہا '' اٹھو ہمیں اس کو پورا کرنا ہے''ما س کے بعد ہیمبلن کی باری تھی، جنھوں نے ڈی اگوسٹینو کی تب مدد کی جب وہ زخمی ہو گئیں، ڈی اگوسٹینو اس مقابلے میں آخری نمبر پر رہیں، ان کے وہیل چیئر میں اسٹیڈیم سے جانے سے قبل ہیمبلن ان سے گلے بھی ملیں۔

ہیٹ میں ان دونوں میں سے کوئی بھی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تاہم ان کے جذبے کی پذیرائی کرتے ہوئے انھیں فائنل میں دوڑنے کا موقع دیا جائے گا۔

مقبول خبریں