کم مین نے دورانِ ریس ٹوٹنے والی سائیکل کندھے پر اٹھا کر فنشنگ لائن عبور کرلی

نیدرلینڈ کے سائیکلسٹ بوقت فنش لائن عبور کرنے کی وجہ سے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے


Sports Desk August 21, 2016
نیدرلینڈ کے سائیکلسٹ بوقت فنش لائن عبور کرنے کی وجہ سے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

ریو اولمپکس میں نیدر لینڈز کے سائیکلسٹ نائیک کم مین نے ریس کے دوران ٹوٹنے والی اپنی سائیکل کندھے پر اٹھا کر فنشنگ لائن عبور کرلی۔

یہ واقعہ ہیٹ کے دوران پیش آیا جب آدھے راستے میں ہی گرنے کی وجہ سے ان کی سائیکل ٹوٹ گئی، فوری طور پر انہوں نے اسے اپنے ہاتھوں پر اٹھایا اور دوڑنا شروع کردیا اور بوقت فنش لائن عبور کرنے کی وجہ سے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے بعدازاں انہوں نے فائنل ریس میں بھی حصہ لیا اور ساتویں نمبر پر رہے۔

مقبول خبریں