ٹیم ٹیسٹ نمبرون خوشی نے ون ڈے ٹیم کے بھی حوصلے بڑھا دیے

ساؤتھمپٹن میں پریکٹس سیشن،آج بھی سلسلہ جاری رہے گا،ٹرافی کی رونمائی ہو گی


Sports Desk August 23, 2016
ساؤتھمپٹن میں پریکٹس سیشن،آج بھی سلسلہ جاری رہے گا،ٹرافی کی رونمائی ہو گی. فوٹو: فائل

DI KHAN: ٹیسٹ میں نمبر ون بننے کی خوشی نے ون ڈے اسکواڈ کے بھی حوصلے بڑھا دیے،گذشتہ روز نیٹ پریکٹس میں پاکستانی کھلاڑی خاصے پُرجوش دکھائی دیے، سب کی گفتگو کا محور ٹیسٹ رینکنگ ہی تھی، کوچز کی زیرنگرانی بھرپورسیشن میں اسکواڈ کے تمام 15 کھلاڑی شامل رہے۔

اس دوران بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی توجہ دی گئی، کپتان اظہر علی، سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں فتح کے لیے پُرعزم دکھائی دیتے ہیں، تینوں نے بلند عزائم ظاہر کر دیے ہیں، گذشتہ دنوں آئرلینڈ سے پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرے میں بارش نے پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع نہیں دیا تھا، اب انگلش ٹیم سے پانچ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ بدھ کو ساؤتھمپٹن میں ہونا ہے،پاکستان کی نیٹ پریکٹس منگل کو بھی ہو گی، اسی روز سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی ہونا ہے۔

دوسری جانب ہاتھ کی انجری کے باوجود پیسر ڈیوڈ ویلی کو پاکستان سے ون ڈے سیریز کے انگلش اسکواڈ میں جگہ دے دی گئی، ابتدا میں انجری شدید ہونے کا خطرہ مدنظر رکھتے ہوئے انھیں سیریز سے باہر قرار دیدیاگیا تھا،اب نئے اسکین ٹیسٹ کے بعد متاثرہ ہاتھ کی چوٹ زیادہ سنگین ظاہر نہیں ہوئی، ٹیم ترجمان کے مطابق پیر کو مزید جانچ ہونے کے بعد یہ واضح ہوگیاکہ ویلی کے ہاتھ میں فریکچر نہیں ہوا،وہ جمعرات کو اسکواڈ جوائن کرلینگے، سیریز کے دوران ہماری میڈیکل ٹیم ان کی فٹنس صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی۔

مقبول خبریں