یونس خان جوکر کی طرح کھیل رہے تھے اسی لیے فون کیا اظہر الدین

یونس جس انداز میں بیٹنگ کررہے تھے جس کو دیکھ کر میں خوش نہیں تھا اس لیے ان سے فون پر بات کی، سابق بھارتی کپتان


Sports Desk August 24, 2016
یونس جس انداز میں بیٹنگ کررہے تھے جس کو دیکھ کر میں خوش نہیں تھا اس لیے ان سے فون پر بات کی، سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو: فائل

 

سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا کہنا ہے کہ یونس خان ایک جوکر کی طرح کھیل رہے تھے اس لئے انھیں فون کر کے مشورہ دیا۔

سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے یونس خان کو انگلینڈ سے اوول ٹیسٹ سے قبل مشورہ دینے کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک جوکر کی طرح کھیل رہے تھے، وہ کافی عرصے سے کھیل رہے اور 31 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود اس انداز میں بیٹنگ کررہے تھے جس کو دیکھ کر میں خوش نہیں تھا اس لیے ان سے فون پر بات کی۔

یاد رہے کہ سیریز کے ابتدائی 3 میچز میں بُری طرح ناکام رہنے کے بعد یونس نے اوول کے آخری ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کردی تھی، بعد میں اس اننگز کا سہرا انھوں نے اظہرالدین کے سرباندھتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے کریز میں ٹھہر کر کھیلنے کا مشورہ دیا، جس سے وہ یہ رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ اظہرالدین کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ یونس سننے کو تیار رہتے اور اپنے مسائل پر محنت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں