پولیو کے خلاف مہم کی کامیابی یقینی بنائی جائے نواز سوہو

بچوںکو معذوری سے بچانے کیلیے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کیا جائے، والدین سے اپیل


Nama Nigar December 07, 2012
متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گزشتہ مہم کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے والے عملے کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ فوٹو: فائل

KENT, UK: ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے، جس کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گزشتہ مہم کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے والے عملے کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر مہم کے دوران اپنے علاقوں میں آنے والی پولیو ٹیموںکی معاونت کو یقینی بنائیں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے جبکہ پولیس اہلکار چند منٹ کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹس پر بسوں اور ویگنوں کو روکیں تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔

05

انہوں نے والدین کو اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچانے کیلیے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

قبل ازیں ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر غلام قادر شیخ نے اجلاس کو بتایاکہ پولیو مہم کے دوران ضلع کی 7 تحصیلوں کی 16 ہائی رسک یونین کونسلوں میں 74892 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلیے 8 تحصیل اور 16 یوسی فوکل پرسن، 44 ایریا انچارجز، 197 موبائل اور 22 فکس ٹیمیں جبکہ 13 ٹرانزٹ پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں یونیسیف، پی پی ایچ آئی و این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مقبول خبریں