اظہر محمود نے ٹیم کی ’نوبالز‘ میں کمی کو ہی اپنی بڑی کامیابی سمجھ لیا

بولرز اپنی مہارت اور لائن لینتھ بہتر بنانے کیلیے کام کررہے ہیں، قومی بولنگ کوچ


Sports Desk September 04, 2016
بولرز اپنی مہارت اور لائن لینتھ بہتر بنانے کیلیے کام کررہے ہیں، قومی بولنگ کوچ۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے 'نوبالز' میں کمی کو ہی اپنی بڑی کامیابی سمجھ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گذشتہ میچ میں بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن محمد عرفان کے فٹنس مسائل نے پلان خراب کردیا، ناٹنگھم میں پرفارمنس قابل قبول نہیں تھی، وہاں رنز زیادہ بنتے ہیں لیکن انگلینڈ نے پہاڑ کھڑا کردیا۔

اظہر محمود نے کہا کہ بولرز اپنی مہارت اور لائن لینتھ بہتر بنانے کیلیے کام کررہے ہیں، اب تک کچھ مثبت پہلو بھی نظر آئے، لیڈز میں بولرز نے کوئی نوبال نہیں کی، نوجوان حسن علی کی بولنگ میں تیزی سے نکھار آرہا ہے، عمر گل نے بھی ساؤتھمپٹن میں ایک خراب میچ کے بعد اچھا کم بیک کیا۔

مقبول خبریں