بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دھمکی آمیز کالز

پاکستانی ہائی کمشنر اپنے اہل خانہ اور دیگر عملے کے ہمراہ بھارت کو جلد چھوڑدیں، عبدالباسط خان کو دھمکی


ویب ڈیسک September 29, 2016
پاکستانی ہائی کمشنر اور اسٹاف کا تحفظ بھارت کی ذمہ داری ہے,، پاکستانی ہائی کمیشن ،فوٹو:فائل

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو فون کالز کے ذریعے ملک چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز کی گئی ہیں جس میں عبدالباسط کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق دھمکی آمیز کالز کے بعد عبدالباسط نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے اور بتایا ہے کہ کال پر دھمکی دی گئی ہے کہ فیملی اوراسٹاف کے ساتھ بھارت کو جلد چھوڑدیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر اور اسٹاف کا تحفظ بھارت کی ذمہ داری ہے نامعلوم مقام سے آنے والی فون کالز کے حوالے سے تمام تفصیلات اور نمبرز بھارتی وزارت خارجہ کو فراہم کردی گئی ہیں اور بھارتی حکومت کو ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن میں تعینات تمام افراد کے خاندانوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

مقبول خبریں