برطانیہ میں فلم '' ہابٹ'' کے پریمیئر میں شہزادہ ولیم کی شرکت نے فلم کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ہالی ووڈ کی نئی فلم '' ہابٹ'' کا پریمیئر لندن میں منعقد ہوا جس میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تمام اداکاروں نے شرکت کی اس موقع پر شہزادہ ولیم بھی پریمیئر میں پہنچ گئے، فلم کے مداح انہیں اچانک اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے تاہم اس موقع پر انہیں شہزادہ ولیم کے ساتھ ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کی کمی ضرور محسوس ہوئی۔
فلم '' ہابٹ'' آج سے برطانیہ کے تمام سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے جب کہ امریکا میں اس کی نمائش کل ہو گی۔