استحصالی نظام عوام کو حقوق نہیں دے سکتافاروق قادری

ڈاکٹرطاہرالقادری کا 23 دسمبر کومینار پاکستان پراستقبال ملک کی تقدیربدل دیگا.


Staff Reporter December 16, 2012
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ارکان کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے صدرشیخ فاروق قادری نے کہا ہے کہ استحصالی نظام انتخاب دجّالی نظام ہے جو اس نظام کا حصہ بنے گا وہ اس نظام کوبدل نہیں سکے گا۔

وہ پریس کلب پر ''سیاست نہیں ریاست بچاؤ'' مظاہرے سے خطاب کررہے تھے،انھوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگیاہے ،منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے جنرل سیکریٹری راؤ طیب نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام نااہل لوگوں کو تقویت دیتاہے جس میں شریف اور باکردار شہری کی کوئی جگہ نہیں ،اس ملک میں 18 کروڑ عوام کے لیے نہ معیشت ہے ،نہ مال کا تحفظ ،نہ حقوق ہیں نہ جینے کا حق نہ کسی کی آبرو محفوظ ہے۔

10

اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے رہنما ارشد مقصود نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال ملک کی تقدیربدل دے گا، انھوں نے کہا کہ اب ہر محب وطن ملک میں تبدیلی چاہتاہے ،اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے امیر حاجی اقبال میمن،آصف پی پی ،راؤکامران محمودجاوید پی پی ،محمودمیمن،فداحسین ایڈوکیٹ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے صدروسیم اختر، حسان احمد ،آفتاب احمد،عمادالدین ،شعیب،شاہد ملک، مکرم مقصود و دیگر بھی موجود تھے ۔

مقبول خبریں