ووٹرلسٹوں کی درستگی کے لیے اقدامات کیے جائیںثروت اعجازقادری

جمہوریت دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ انتخابی عمل پرامن اور صاف و شفاف ہو, ثروت اعجازقادری.


Staff Reporter December 16, 2012
جمہوریت دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ انتخابی عمل پرامن اور صاف و شفاف ہو, ثروت اعجازقادری. فوٹو : فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ انتخابی عمل پرامن اور صاف و شفاف ہو۔

کراچی میں شفاف مردم شماری اور ووٹر لسٹوں کی درستگی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق الیکشن کمیشن کسی دبائو میں آئے بغیر اقدامات کرے، پاکستان سنی تحریک نے عدلیہ کی آزادی کے لیے گرانقدر قربانیاں دیں،آج بھی ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں کیونکہ پاکستان سنی تحریک عوام کو سستا انصاف دلانے کے ساتھ ملک سے کرپشن اقربا پروری کا خاتمہ چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر نارتھ کراچی ، ناظم آباد، گلبہار سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست دانوں کو اپنے قول و فعل میں تضاد ختم کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ظالمانہ جابرانہ سوچ کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میڈیا نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے اور عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں