جعلی ڈگری کیس ہمایوں عزیز کرد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی کا رکن قومی اسمبلی کے ضامن کو 30 جنوری کوپیش ہونیکا حکم


INP December 19, 2012
منگل کو سماعت کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ایم این پیش نہ ہوئے، عدالت نے ضامن کو بھی طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی نے جعلی ڈگری کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر ہمایوں عزیز کرد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سعادت اللہ بازئی کی عدالت میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی تاہم اس موقع پر میر ہمایوں عزیز کرد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ فاضل عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 30جنوری تک ملتوی کردی ۔

11

عدالت نے ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرکے 30 جنوری 2013ء کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہمایوں عزیزکرد حلقہ این اے 267 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے جعلی ڈگری سے انتخابات میں حصہ لیا ۔

مقبول خبریں