فلم انڈسٹری کی بحالی کیلیے کوششیں کامیاب ہوں گیمصطفی قریشی

جب تک ایک بھی فلم ساز موجود ہیں فلم انڈسٹری ختم نہیں ہوسکتی۔


Cultural Reporter December 20, 2012
جلدبازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے،مصطفٰی قریشی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ جب تک امید کی کوئی ایک کرن نظر آرہی ہے ہم ہمت نہیں ہاریں گے بلکہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔

کیونکہ ہمارا ایمان ہے دنیا میں کوئی بات نہ ممکن نہیں انسان کوشش کرے تو اس میں ضرور کامیابی ملتی ہے فلم انڈسٹری میں جب تک ایک بھی فلم ساز موجود ہیں فلم انڈسٹری ختم نہیں ہوسکتی اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ان دنوں فلم انڈسٹری ایک بار پھر گہما گہمی نظر آنے لگی ہے۔

1

چند لوگوں نے اس مشکل وقت میں فلم بنانے کا حوصلہ پیدا ہوا سید نور اس سلسلے میں پیش پیش ہیں جب کہ فلم انڈسٹری کی سینئر فنکار اور ڈائریکٹر بھی اس کوشش میں مصروف ہیںامید کے آیندہ سال حالات بہت بہتر ہوجائیں گے پاکستان میں بھارتی فلمیں ہمارے مسئلہ کا حل نہیں ہیں اس حد تک اسے بہتر کہا جاسکتا ہے کہ ان کی وجہ سے ہمارے سنیما آباد ہوگئے ہیں سنیمائوں کی رونقیں لوٹ آئیں ہیں اگر لوگ سنیما کلچر کی طرف واپس آجائیں گے تو پاکستانی فلموں کا بھی دور واپس آجائے گا ۔

مقبول خبریں