سنی تحریک نے ملک دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا، ثروت اعجاز

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 21 دسمبر 2012
ملک دشمن قوتوں کیخلاف علم جہاد بلند کیا, ثروت اعجاز. فوٹو: فائل

ملک دشمن قوتوں کیخلاف علم جہاد بلند کیا, ثروت اعجاز. فوٹو: فائل

کراچی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کیخلاف علم جہاد بلند کیا۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی باطل قوتوں کیلیے حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالی عنہ کی تلوار تھے، آپ نے اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یہود ہنود کے ایجنٹ اور کا نگریسی ملائوں کا سر قلم کی طاقت سے خم کیا اور ان کے مکروہ چہروں اور اسلام دشمن سازشوں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو آگاہی دی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم رضا کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ماڑی پور روڈ محمدی کالونی میںعظیم الشان یوم رضا کانفرنس آج بعد نماز مغرب ہوگی کارکنان ، ذمے داران وعوام اہلسنّت بھر پورشرکت کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔