ایکسپریس نیوز پر نئے ٹاک شو کبھی سوچا۔۔۔ کا آغاز

پروگرام کا مقصد پولیس کے ادارے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔


ویب ڈیسک December 17, 2016
پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے،فوٹو:اسکرین گریب

KARACHI: ایکسپریس نیوز پر نیا ٹاک شو" کبھی سوچا" شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔

پروگرام میں ایمانداری اور بہادری کی مثالیں قائم کرنے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کوسراہا جائے گا بلکہ پولیس کے ادارے کی کمزوریوں اوراس منفی رویے پر بھی روشنی ڈالی جائے گی جس سے عام طور پر شہریوں کو سامنا رہتا ہے جب کہ پولیس اہلکاروں کے فرائض کی ادائیگی کے دوران مشکلات پربھی بات ہوگی۔ پروگرام ہرہفتے کی شام 7 بجے ایکسپریس نیوزپرنشر کیا جائے گا جس کی میزبانی کے فرائض ناموراداکارعدنان صدیقی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ رؤف لالہ اوررؤف آفریدی پروگرام میں مزاح کے عنصر کا تڑکا لگانے کے لیے معاون میزبان کے طورپرساتھ دیں گے۔

ہفتہ وار پروگرام" کبھی سوچا "میں ان ٹی وی فنکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا جنہوں نےکسی ڈرامے میں پولیس انسپکٹر یا جرائم پیشہ افراد کے کردار ادا کیےہوں جن میں قوی خان، روبینہ اشرف ، مانی، شفقت چیمہ ، شبیر جان اور شمعون عباسی شامل ہیں ۔

مقبول خبریں