رینجرز کی کارروائی سے متعلق سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیامولا بخش چانڈیو

رینجرز کی کارروائی سے ایسا لگتا یے جیسے کوئی سیاسی انتقام کی کارررائی ہو،مشیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک December 23, 2016
رینجرز کی کارروائی سے ایسا لگتا یے جیسے کوئی سیاسی انتقام کی کارررائی ہو،مشیراطلاعات سندھ فوٹو: فائل

PESHAWAR: مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ رینجرز نے کارروائی سے پہلے سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز کی کارروائی سے ایسا لگتا یے جیسے کوئی سیاسی انتقام کی کارروائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے لیکن یہ تاثر نہ جائے کہ سندھ حکومت اوررینجرزالگ الگ سوچتے ہیں۔

واضح رہے کہ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجید کے دفاتر پر چھاپے مارکر اہم ریکارڈ کی چھان بین کی جب کہ اس دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا جو قبضے میں لے لیا گیا۔

مقبول خبریں