آمنہ الیاس فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘ میں آئٹم سانگ کریں گی

شوبز رپورٹر  بدھ 28 دسمبر 2016
فلم کی نوے فیسد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جب کہ جلد ہی اس کے آخری سپیل کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔۔ فوٹو: فائل

فلم کی نوے فیسد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جب کہ جلد ہی اس کے آخری سپیل کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔۔ فوٹو: فائل

لاہور: معروف ماڈل آمنہ الیاس نے پروڈیوسر حسن ضیا کی فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘ میں آئٹم سانگ کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

’’مرحبا‘‘ کے عنوان سے تیارکردہ اس گیت کی شوٹنگ کا شیڈول ترتیب دیا جاچکا ہے اورعنقریب اس کوفلمایا جائے گا۔ دریں اثناپروڈیوسرحسن ضیا بھارت روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اپنی فلم کا میوزک فائنل کرنے میں مصروف ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انھوں نے فلم کے لیے میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار پہلے ہی فائنل کرلیے ہیں جب کہ ان کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے زیادہ تر نغمات گلزارسے لکھوائے جارہے ہیں۔ یادرہے کہ حسن ضیا اس سے پہلے اپنے متعددڈراموں کے ٹائٹل سانگ بھارتی گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کراچکے ہیں۔

حسن ضیا کی پروکشن میں بننے والی فلم ’’مہرالنساوی لب یو‘‘ کی کاسٹ میں دانش تیمور، ثنا جاوید، دانش نوازاور جاوید شیخ نمایاں ہیں جب کہ اس کی ڈائریکشن یاسرنوازدے رہے ہیں۔ فلم کی نوے فیسد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جب کہ جلد ہی اس کے آخری سپیل کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔