واشنگٹن ڈاکٹرعافیہ کی وکیل کا پاکستانی سفارتخانے کوخط

پاکستان شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کوامریکا سے واپس لے،ٹینا فوسٹر


Monitoring Desk July 27, 2012
پاکستان شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کوامریکا سے واپس لے،ٹینا فوسٹر۔ فوٹو رائٹرز

امریکا کی جیل میں 86 سال قید کاٹنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹرشکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کوامریکا سے واپس لے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واشنگٹن میںپاکستانی سفارتخانے کو لکھے گئے ایک خط میں عافیہ کی وکیل ٹینا فوسٹر نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر امریکی کانگریس کے ارکان سے رابطے میں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر بھی انھوں نے اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک کو خط لکھا تھا کہ ریمنڈ کے بدلے عافیہ صدیقی کو واپس لیں۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد کی منظوری کے بغیر اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں