ٹی20 سیریزحفیظ بیٹنگعمرگل بولنگ میں نمایاں رہے

ٹی 20 سیریز میں محمد حفیظ 116رنز اور عمر گل 7وکٹیں لے کر سب سے آگے رہے۔


Sports Desk December 29, 2012
محمد حفیط نے دو میچز میں مجموعی طور پر58 کی اوسط سے 116رنز اپنے نام جوڑے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

بھارت کیخلاف دو ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستانی کپتان محمد حفیظ بیٹنگ اور عمرگل بولنگ میں نمایاں رہے۔

اوپنر نے دو میچز میں مجموعی طور پر58 کی اوسط سے 116رنز اپنے نام جوڑے، انھوں نے پہلے مقابلے میں 61 اور دوسرے میں 55کی اننگز کھیلی، شعیب ملک پاکستان کے دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، انھوں نے بنگلور میں 57 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احمد آباد میں3رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، احمد شہزاد36 اور عمراکمل 24رنز بناسکے۔

شاہد آفریدی اس مرتبہ بھی کچھ خاص پرفارم نہیں کرپائے،ان کے مجموعی 14رنز میں 11 بہترین کاوش ثابت ہوئی، ناصر جمشید نے 43رنز اسکور کیے، وہ اگرچہ پہلے مقابلے میں محض2رنز بناکر پویلین واپس ہوگئے تھے تاہم احمد آباد میں جمعے کو41رنز اسکور کیے،احمدشہزاد نے دو اننگز میں 36رنز بنائے، وکٹ کیپر کامران اکمل بھی مکمل ناکام رہے، بھارت کی جانب سے یوراج سنگھ دو میچز میں 82 اور اجنکیا راہنے70رنز بناکر نمایاں رہے، گوتم گمبھیر64رنز ہی اپنے نام درج کراپائے، بولنگ میں پاکستانی فاسٹ بولر عمرگل 7وکٹیں لے کر سیریز کے کامیاب ترین بولر بنے، بھارت کے بھونیشور کمار اور اشوک ڈینڈا نے یکساں طور پر4،4وکٹیں اپنے نام کیں، ایشانت شرما اور پاکستانی اسپنر سعیداجمل محض2،2 کھلاڑیوں کو ہی قابو کرپائے، سہیل تنویر دو میچز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔

مقبول خبریں