- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
دنیا میں خواجہ سراؤں کا واحد بینک لٹ گیا
نئی دلی: خواجہ سراء پہلے ہی معاشرے کی بدسلوکی کے باعث دکھوں کے ستائے ہوئے ہیں، اس پر طرہ یہ کہ ڈاکوؤں نے ان کا اکلوتا بینک بھی لوٹ لیا ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق ڈاکو حیدر آباد میں واقع خواجہ سراؤں کیلئے قائم 400 سال پرانے بنک میں گھسے اور 40 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔
واضح رہے کہ ہیجڑا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں قائم یہ بینک حیدرآباد میں جمعرات بازار کی ایک تین منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے۔ ڈاکو مرکزی دروازے پر لگے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تین کمروں میں الماریاں توڑ کر 20 لاکھ روپے اور 80 تولہ سونا لے گئے۔
علاوہ ازیں خواجہ سراؤں نے بلڈنگ کی بالائی منزل پر کیٹرنگ کا کاروبار کرنے والے ایک شخص پر شک ظاہر کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔