محمد عرفان اور خالد لطیف نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرادیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کل بیان ریکارڈ کروائیں گے . فوٹو : فائل

شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کل بیان ریکارڈ کروائیں گے . فوٹو : فائل

 لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل محمد عرفان اور خالد لطیف  نے ایف آئی اے کو بیانات ریکارڈ کروادیئے جب کہ شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کل بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس کے سلسلے میں تحقیقات کیلیے شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو طلب کیا تھا۔ محمد عرفان اور خالد لطیف نے بیان ریکارڈ کروا دیئے ہیں جب کہ شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کل بیان ریکارڈ کروائیں گے البتہ ناصر جمشید کو نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے دوران فکسنگ اسکینڈل میں معطل تین کرکٹرز کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ جب کہ ایک کا تعلق کراچی کنگز سے ہے۔ ناصر جمشید پی ایس ایل تو نہیں کھیلے تاہم ان پر بھی بکیوں سے رابطوں کا الزام تھا اور انہیں مبینہ بکی یوسف کے ساتھ برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔