بالی ووڈ پر راج کرنے والا ’’راجیوہاری اوم بھاٹیہ‘‘ کون ہے

بھارتی فلم نگری میں کئی بڑے اداکار اپنے حقیقی نام کی بجائے فلمی نام سے جانے جاتے ہیں


ویب ڈیسک March 30, 2017
بھارتی فلم نگری میں کئی بڑے اداکار اپنے حقیقی نام کی بجائے فلمی نام سے جانے جاتے ہیں، فوٹو؛ فائل

بھارتی فلم نگری میں کئی اداکار ایسے ہیں جو اپنے حقیقی نام کی بجائے فلمی نام سے جانے جاتے ہیں جن میں سلمان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے اداکار بھی شامل ہیں لیکن اب ایک اور بڑے اداکار نے اپنے حقیقی نام سے متعلق پرہ اٹھا دیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور انتھک محنت سے مقام حاصل کیا ہے جب کہ خطروں کے کھلاڑی کی زندگی کے حوالے سے کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ اکشے کمار کا شمار بھی فلم نگری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نام تبدیل کرکے شہرت حاصل کی لیکن اب خودہی اکشے نے نام کی تبدیلی کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کیریئر کے ابتدائی ایام میں کام کو سنجیدہ نہیں لیتا تھا، اکشے کمار

اکشے کمار کا حقیقی نام ''راجیو ہاری اوم بھاٹیہ'' ہے لیکن انہوں نے فلمی کیرئیر کے آغاز میں ہی نام تبدیل کردیا تھا لیکن اب اکشے نے 30 سال بعد لیجنڈری اداکار کمار گورو سے متاثر ہوکر نام کی تبدیلی کااعتراف کیا ہے۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ 1987 کی فلم ''آج'' میں میرا کردار 4 سے 5 سیکنڈ کا تھا جس میں مرکزی کردار کمار گورو نے کیا تھا جب کہ فلم میں ان کا نام اکشے تھا اور شوٹنگ کے دوران میں صرف ان کی اداکاری کو ہی دیکھتا تھا تاہم ایک دن مجھے سمجھ نہیں آئی اور عدالت جا کر اپنا نام راجیو سے اکشے کرادیا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مجھے نہیں پتا میں نے نام کیوں بدلا، میں اس وقت معمولی انسان تھا جب کہ نام کی تبدیلی کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کی جہاں قسمت نے میرا ساتھ دیا اور مجھے فلمیں ملنا شروع ہوئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اکشے کمار کے شاہانہ طرز زندگی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

واضح رہے کہ اداکار اکشے کمار سب سے زیادہ کمائی اور شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکاروں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر بر اجمان ہیں۔

مقبول خبریں