لفظ ’’پاناما‘‘ عوام میں مقبول، گاڑیوں، دکانوں کے نام رکھے جانے لگے

عمیر علی انجم  جمعرات 13 اپريل 2017
کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں واقع ہوٹل کے مالک نے اپنے ہوٹل کانام پاناما ہوٹل رکھ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں واقع ہوٹل کے مالک نے اپنے ہوٹل کانام پاناما ہوٹل رکھ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاناما لیکس کرپشن کے حوالے سے ایک انتہائی اہم کیس ہے جس پرسب کی نظریں لگی ہوئی ہیں، کیس کافیصلہ تاحال سپریم کورٹ میں محفوظ ہے تاہم عوام اس کے فیصلے سے زیادہ اس کے نام میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

شہر قائد کے نوجوانوں نے نہ صرف اپنی گاڑیوں پر پاناما کنگز لکھوا دیا ہے بلکہ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے ایک چوک کا نام بھی پاناما چوک رکھ دیا ہے، علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں واقع ہوٹل کے مالک نے اپنے ہوٹل کانام پاناما ہوٹل رکھ دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔