فلم ’’انکار‘‘ میں لیڈی لیڈنگ رول ہو گا چترا نگدا سنگھ ارجن رامپال کیساتھ آج جلوہ گر ہونگی

فلم کی ڈیمانڈ کے تحت اپنی حدود میں رہتے ہوئے بولڈ سین فلمانے کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔


Showbiz Desk January 18, 2013
اچھے کردار کی خواہش رہتی ہے،بڑے خواب دیکھتی ہوں ،چترنگدا سنگھ ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ چترانگداسنگھ کی نئی فلم ''انکار ''میں ارجن رام پال کے ساتھ آج جلوہ گرہونگی ۔

ہدایتکار سدھیر مشرا کی اس فلم اداکارہ نے لیڈی لیڈنگ رول نبھایاہے ۔ چترانگداسنگھ نے فلم میں مایا کا کردار نبھایا ہے۔اس کے ساتھ ہی رواں سال اداکارہ کی مزید دو فلمیں بھی سلور اسکرین کی زینت بنائی جائیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے ۔فلم کی کہانی بھی دلچسپ ہے ،میوزک عمدہ ہے اور کرداروں پر بڑی محنت کی گئی ہے ،انھوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی کی توقعات ہیں۔ارجن کا کام بھی اچھا ہے۔ فلم کے ہر سین میں سسپنس بھی ہے اور رومانس کے ساتھ لوکیشنز نے بھی اچھا تاثر پیدا کیا ہے ۔

اداکارہ چترنگداسنگھ نے بتایا کہ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور اپنے کام کو توجہ سے عکسبند کرایا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ فلم بین ہی دے سکتے ہیں۔ سدھیر مشرا نے کہانی کو سلیقے سے فلمانے کی ذمے داری نبھائی ہے ۔ 18 جنوری کو ریلیز ہونے والی یہ فلم میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ رومانوی، کرائم فلم میں کہانی سے متعلق معاشرے کے کرداروں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ دریں اثنا ء بالی وڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ نے کہا ہے کہ خواب بڑے ہیں ،امیتابھ بچن جیسی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

36سالہ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے ۔اداکارہ کے مطابق سدھیر نے جن فلموں میں سائن کیا ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی ذمے داری کو خوبی سے نبھانے کے لیے بہت محنت کررہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ہر فنکار خواب دیکھتا ہے اور کوئی ٹارگٹ بھی ہوتا ہے تاہم اب تک جو کچھ حاصل کرچکی ہوں یہ بھی توقعات سے زیادہ ہے مگر ہزاروں خواہشیں دل میں ہوتی ہیں ،اب پھر آگے بڑھنے کی خواہشیں بیدار ہوچکی ہیں ،انھوں نے کہا کہ اچھے کردار کی بھی تلاش رہتی ہے اور یہ جستجو ختم نہیں ہوتی ،اسی طرح مجھے بھی اپنی ہر اچھی فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے کی خواہش ہے ۔



انھوں نے کہا کہ فلم ''انکار ''کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بارے میں بنائی گئی ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی ڈیمانڈ کے تحت میں نے بولڈ سین فلمائے ہیں مگر اپنی حدود میں رہتے ہوئے یہ کام کیا ہے،مجھے اپنے ہدایتکار کی جانب سے اس حوالے سے مکمل تعاون حاصل رہا، میرے کو اسٹار ارجن رام پال نے بھی اس میں میرا ساتھ دیا اور اس پر کوئی مسئلہ نہیں بنا کیونکہ مجھے یہ بھی علم ہے کہ میں نے کہاں ''انکار''کرنا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جب کوئی اداکار اپنے کام میں ملوث ہوکر کام نہیں کرتا تو اس کا تاثر سین میں بھی آجاتا ہے اور یہی چیز پھر اسے بے وقوف ظاہر کرتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے قبل تنازع کھڑا کردینے کی یہ روایت سی بنتی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ 30اگست 1976کو پیدا ہونے والی چھتیس سالہ اداکارہ کی پہلی فلم نے فنی سفر کا آغاز 2003میں شروع کیا ،دہلی سے ماڈلنگ کے شعبے میں نمایاں کام کرکے پھر فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔لڑکپن میں اداکارہ کی شکل سمیتا پاٹیل سے مشابہہ رہی اور اس حوالے سے بھی ان کا تذکرہ ہوتا رہا۔ اداکارہ کی فلم ''ہزاروں خواہشیں ایسی ''میں ان کی پرفارمنس نے شائقین کوبے حد متاثر کیا ۔ اداکارہ کی پہلی فلم ہی سدھیر مشرا کی تھی ۔

اداکارہ نے 2005سے 2008کے دوران فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی کرلی ،تاہم 2008کو ہی دوبارہ فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کے ساتھ پھر واپسی ہوئی ۔اداکارہ کی فلم'' سوری بھئی ''باکس آفس پر بھی کامیاب رہی ۔2005میں فلم ''ہزاروں خواہشیں ایسی ''کے بعد فلم ''کل''میں پرفارم کیا پھر واپسی 2008میں ہوئی اور 2010میں فلم ''بسرا''انترا مترا کا کردار نبھایا ۔

2011میں ''یہ سالی زندگی ''اور فلم ''دیسی بوائز ''میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔''دیسی بوائز''نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے ۔چترانگدا سنگھ کی 2012میں فلم ''جوکر ''ریلیز ہوئی ۔اس فلم میں ان کی مختصر آمد ہوئی ۔اس میں ان کی گیت ''کافرانہ ''پر پرفارمنس کو بہت پسند کیا گیا ۔

مقبول خبریں