اسلام آباد ائیرپورٹ پر تشدد کا شکار خواتین کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے نے باچا خان ایئرپورٹ پر دونوں خواتین کو طیارے سے آف لوڈ کردیا


ویب ڈیسک April 21, 2017
دونوں ماں بیٹی کا تعلق نوشہرہ کے علاقہ صالح خانہ سے ہے: فوٹو: فائل

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تشدد کا شکار ہونے والی ماں اور بیٹی کو باچا خان ائیر پورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے روک لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر تشدد کا شکارہونے والی ماں اور بیٹی پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ سے ناروے جا رہی تھیں کہ ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور دونوں کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین پر تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا

دونوں خواتین کا تعلق نوشہرہ کے علاقہ صالح خانہ سے ہے جب کہ تشدد کے واقعے کے خلاف 2 مقدمے درج ہیں جس میں سے ایک امیگیریشن اہلکاروں کے خلاف جب کہ دوسرا مقدمہ ماں بیٹی کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل چیف جسٹس آف پاكستان جسٹس ثاقب نثار نے ایف آئی اے حكام كی طرف سے پاكستانی نژاد نارویجیئن خواتین پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر تشدد كے واقعے كا ازخود نوٹس لیا تھا۔

مقبول خبریں