کرپشن الزامات برنڈ ہلڈن برانڈ سی او او پی آئی اے کے عہدے سے بھی معطل

چیف فنانس آفیسرنیئرحیات کو بطور قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں


ویب ڈیسک April 22, 2017
برنڈ ہلڈن برانڈ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے ہیں: فوٹو: فائل

کرپشن الزامات کے باعث پی آئی اے کے جبری رخصت پر بھجوائے گئے سی ای او برنڈ ہلڈن برانڈ کوچیف آپریٹنگ آفیسرکے عہدے سے بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسربرنڈ ہلڈن برانڈ کے خلاف ملائیشیا سے ویٹ لیزپرمہنگے داموں جہاز لینے سے متعلق کرپشن چارجزپرتحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل ہونے تک تمام اختیارات واپس لئے گئے ہیں، جس کے بعد اب ان سے سی او او(چیف آپریٹنگ آفیسر) کا چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ برنڈ ہلڈن برانڈ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث بیرون ملک سفر بھی نہیں کرسکتے ہیں جب کہ چیف فنانس آفیسرنیئرحیات کوبطورقائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پی آئی اے کے سی ای او کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال قومی ایئرلائن کے طیاروں کی لیزنگ میں بدعنوانی سامنے آنے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پی آئی اے کے سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈال کر طیاروں کی لیز کے حوالے سے تفتیش کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں