سرفراز احمد کو ٹکر مارنے پر ویسٹ انڈیز پیسر شینن گیبریل کو جرمانہ

شینن گیبریل نے سرفراز احمد کو جان بوجھ کر ٹکر ماری جس پر بیٹسمین نے امپائر سے شکایت کی


Sports Desk April 25, 2017
شینن گیبریل نے سرفراز احمد کو جان بوجھ کر ٹکر ماری جس پر بیٹسمین نے امپائر سے شکایت کی . فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سے جان بوجھ کر ٹکرانے والے ویسٹ انڈین فاسٹ بولرشینن گیبریل کو میچ ریفری نے 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کردیا ہے۔

جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں گیبریل نے اسد شفیق کو آﺅٹ کرنے کے بعد نان اسٹرائیکرز اینڈ پر موجود سرفراز احمد کو جان بوجھ کر ٹکر ماری جس پر بیٹسمین نے امپائر سے شکایت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سوٹسوبے کو جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے فکسنگ پر معطل کردیا

فیلڈ امپائرز رچرڈ النگ ورتھ اور رچرڈ کیٹل برو، تھرڈ امپائر بروس اوکسنفورڈ اور فورتھ امپائر گریگوری بریتھ ویٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر میچ ریفری کرس بورڈ نے ویسٹ انڈین پیسر کو 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا جب کہ گیبریل کے کھاتے میں 3 منفی پوائنٹس بھی شامل کر دیئے ہیں۔

مقبول خبریں