پنجاب کا ساڑھے 19 کھرب کا ٹیکس فری بجٹ کل پیش ہوگا

بجٹ میں پنجاب کو عبوری این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 11 کھرب 61 ارب روپے سے زائد ملیں گے


APP June 01, 2017
حکومت کی جانب سے اس فنڈ میں فنڈز منتقل کر دیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

پنجاب کا آئندہ مالی سال 2017-18ء کا ٹیکس فری بجٹ کل 2 جون کو پیش کیا جائے گا جس کا حجم 19 کھرب67ارب روپے سے زائد رکھے جانے کی تجویز ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کو عبوری این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 11 کھرب 61 ارب روپے سے زائد ملیں گے جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے تقریباً96ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلیے پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے11نئی سروسز پر ٹیکس عائد کرنے جبکہ 8سروسز جن پر رعایت دی جارہی تھی اسے ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

مقبول خبریں