وریندر سہواگ نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے ’’ لابنگ‘‘ شروع کردی

بی سی سی آئی کے چند حکام کی جانب سے انھیں ہیڈ کوچ کیلیے اپلائی کرنے کا مشورہ دینے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔


Sports Desk June 04, 2017
بی سی سی آئی کے چند حکام کی جانب سے انھیں ہیڈ کوچ کیلیے اپلائی کرنے کا مشورہ دینے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ فوٹو فائل

RAWALPINDI: سابق اوپنر وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کیلیے 'لابنگ'شروع کردی، انھوں نے حال ہی میں اس ذمہ داری کیلیے باقاعدہ درخواست دی ہے۔

سہواگ اس وقت چیمپئنز ٹرافی میں کمنٹری کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں جہاں پر انھوں نے سابق کپتان سنیل گاوسکر اور ساروگنگولی کے ساتھ ڈنر کیا، اس موقع پر ان کی فیملیز بھی موجود تھیں۔ سہواگ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلیے آخری فیصلہ بورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی نے کرنا ہے جس میں سچن ٹنڈولکر اور لکشمن کے ساتھ گنگولی بھی موجود ہے، ان کی اس فیملی ملاقات کو ہیڈ کوچ کے عہدے کیلیے لابنگ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل ہی بی سی سی آئی کے چند حکام کی جانب سے انھیں ہیڈ کوچ کیلیے اپلائی کرنے کا مشورہ دینے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔

 

مقبول خبریں