بونی کپور سجل علی اور عدنان صدیقی کے دیوانے

فلم مام میں سجل اور عدنان کی پرفارمنس بہت شاندار ہے، بونی کپور


ویب ڈیسک June 04, 2017
فلم کی کہانی ماں بیٹی کے رشتے میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے،فائل فوٹو

GENEVA: بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر بونی کپور نے فلم 'مام' میں پاکستانی اداکاروں سجل علی اور عدنان صدیقی کی شاندار صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں دونوں نے بہترین پرفارمنس دی ہے۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی فلم 'مام' کے ذریعے طویل عرصے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گی اور فلم میں سجل علی نے سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار نبھا یا ہے جبکہ عدنان صدیقی بھی فلم میں اکشے کھنا اور نواز الدین صدیقی کے ہمراہ اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

س خبرکوبھی پڑھیں: فلم مام کے پوسٹرمیں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کے چرچے

نامور بالی ووڈ پروڈیوسر اور سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے فلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں پاکستانی فنکاروں کی اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں سجل اور عدنان نے بہت عمدہ اداکاری کی ہے، بد قسمتی سے دونوں اداکار فلم کی تشہیر کیلئے بھارت میں موجود نہیں ہیں جس کا بہت افسوس ہے لیکن ان کی فلم میں شمولیت بہت شاندار ہے، مجھے یقین ہے فلم 'مام'میں ان کی اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے سری دیوی کی اداکاری کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وقت کی مشہور اداکارہ نے فلم میں بہترین پرفارمنس دی ہے، وہ شروع ہی سے 'مام' کی کہانی کے بے حد قریب ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:سری دیوی منفی7 درجہ حرارت میں اپنی نئی فلم مام کی شوٹنگ میں مصروف

واضح رہے کہ روی اودے وار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم مام رواں برس 7 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، یہ فلم سری دیوی کے کیرئیر کیلئے اس لیے بھی اہم ہے کہ اس فلم کے ذریعے ان کے بھارتی فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

مقبول خبریں