دھرمیندراپنی زندگی پر فلم کیوں نہیں بنوانا چاہتے

میری زندگی اس قابل نہیں جس پر فلم بنائی جاسکے، دھرمیندر


ویب ڈیسک June 05, 2017
فلم کی اچھی کہانی ہی مجھے اورہیما کو ایک ساتھ کام کر واسکتی ہے، اداکار: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر سے متعدد بار ہدایتکاروں کی جانب سے اجازت مانگی گئی کہ وہ ان کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہشمند ہیں جس پر اداکار نے ہیشہ انکارہی کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ ادکاردھرمیندر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں جنہوں نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم جب متعد بار ہدایتکاروں کی جانب سے ان کی زندگی پر مبنی فلم کے حوالے سے بات چیت کی گئی تو اداکار نے ہمیشہ ہی فلم کے لیے اپنی زنگی پر کتاب لکھنے سے معزرت کرلی۔

انٹرویو کے دوران جب اداکارسے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی اس قابل نہیں جس پر فلم بنائی جاسکے تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلم کے علاوہ میں اپنی زندگی کے بہت سے پہلواورکہانیاں مختلف طریقوں سے اپنے مداحوں کو بتاتا رہوں گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: دھرمیندر کی تیسری نسل نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

اداکارسے جب اہلیہ اورڈریم گرل اداکارہ ہیما مالنی کے حوالے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی ان ہی کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی چاہتے ہیں جس پران کا کہنا تھا کہ فلم کی اچھی کہانی ہی انہیں اور ہیما مالنی کو ایک ساتھ کام کر واسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں