کراچی ایس پی نسیم آرا پنہور کی کار چھیننے کا واقعہ جھوٹ نکلا

سرکاری کارنیول ہیڈکوارٹر کے افسر اور اہلکاروں نے واپس لی جبکہ ایس پی نسیم آرا نے میڈیا کو گمراہ کرنے کیلئے ڈراما رچایا


ویب ڈیسک January 29, 2013
کار محکمے کے افسران نے واپسی لی تاہم طریقہ کار غلط تھا، ایس پی نسیم آرا پنہور فوٹو:فائل

ایس پی نسیم آرا پنہور کی کار چھیننے کا واقعہ جھوٹ نکلا،کارمحکمے نے واپس لی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق موٹر وہیکل رجسٹریشن ون میں تعینات ایس پی نسیم آرا کی سرکاری کار نیول ہیڈکوارٹر کے افسر اور اہلکاروں نے واپس لی جبکہ ایس پی نسیم آرا نے میڈیا کو گمراہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا۔

دوسری جانب ایس پی نسیم آرا نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ان کی کار چھینی نہیں گئی بلکہ محکمے کے افسران نے واپسی لے لی ہے تاہم کار لینے کا طریقہ کار غلط تھا جس کی وجہ سے ان کے بچے خوف زدہ ہیں۔

واضح رہے کل صبح ایس پی نسیم آراپنہور نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کا ڈرائیور بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی جبکہ ان کے ڈرائیورکا کہنا تھا کہ واردات کرنے والے ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس تھے اور ایک مبینہ ڈاکو نے خود کو ایس پی ویسٹ ظاہر کیا تھا۔

مقبول خبریں