برطانیہ؛ تھریسامے نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا؛ اہم وزارتوں پر پرانے وزرا برقرار

اے ایف پی / اے پی پی  منگل 13 جون 2017
کنزرویٹو پارٹی کے بعض ارکان کا تھریسامے پر عدم اعتماد، دستخطی مہم تیز، 48 فیصد نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو : فائل

کنزرویٹو پارٹی کے بعض ارکان کا تھریسامے پر عدم اعتماد، دستخطی مہم تیز، 48 فیصد نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو : فائل

 لندن:  تھریسامے نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا، اہم وزارتوں پر پرانے وزرا کو برقرار رکھا گیا، حکومت کی تشکیل کیلیے مذاکرات جاری ہیں۔

تھریسامے نے نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیلیے کنزرویٹو پارٹی نے کونے کونے سے باصلاحیت افراد کو جمع کیے ہیں، موجودہ حکومت میں اہم وزارتوں پر تعینات وزرا میں سے بیشتر کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھاہے۔ ذرائع کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے بعض ارکان نے وزیر اعظم تھریسامے پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی مخالفت کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کے برطانوی وزیراعظم کاکہناتھاکہ وہ انتخابی مہم کے دوران واضح کرچکی ہیں کہ اگر وہ منتخب ہوگئیں تو وہ پوری مدت کیلیے وزیراعظم رہیں گی تاہم انتخابات میں تھریسا مے کی جماعت نے غیر متوقع طور پر پارلیمان میں سادہ اکثریت کھودی تھی۔

ذرائع کے مطابق تھریسامے کیخلاف شروع کی گئی دستخطی مہم میں اس وقت تک نصف ملین سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں، سروے کے شرکاء میں سے 48 فیصد نے تھریسامے کے وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، چیئرمین جیرمی کوربائن نے کہا ہے کہ میں اب بھی وزیر اعظم بن سکتا ہوں، پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا پروگرام اوربجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔