چیمپئینزٹرافی فائنل میں کوہلی انگلینڈ سے مقابلے کے خواہاں

ہر کوئی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کو مدمقابل دیکھنا چاہتا ہے، کوہلی


Sports Desk June 14, 2017
ہر کوئی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کو مدمقابل دیکھنا چاہتا ہے، کوہلی: فوٹو : فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلے کا خواب دیکھنے لگے۔

اپنی ٹیم کے اعزاز میں بھارتی ہائی کمیشن کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سیمی فائنل میں ہمارا حریف کون ہے، لیگ مرحلہ زیادہ مشکل ہوتا ہے، اب ہمارے پاس موقع ہے کہ ایک میچ جیت کر فائنل میں قدم رکھ سکتے ہیں، ہر کوئی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کو مدمقابل دیکھنا چاہتا ہے، اگر دونوں ٹیمیں اچھا کھیلتی ہیں تو پھر لوگوں کو وہی دیکھنے کو ملے گا جو وہ دیکھنا چاہتی ہیں۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرا کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے تاہم اب دیکھنا ہے کہ بھارت اور بنگلا دیش کے مقابلے میں کونسی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے۔

مقبول خبریں