بھارت سے کامیابی میں فخر اور عامر کا کردار اہم رہا کمار سنگاکارا

فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں ملنے والے موقع کو دونوں ہاتھوں سے تھامتے ہوئے بھارتی اٹیک کے خلاف سنچری اسکور کی، سابق کپتان


Sports Desk June 20, 2017
فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں ملنے والے موقع کو دونوں ہاتھوں سے تھامتے ہوئے بھارتی اٹیک کے خلاف سنچری اسکور کی، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف کامیابی میں فخر زمان اور محمد عامر کو اہم قرار دیا۔

سابق کپتان کمار سنگاکارا کہتے ہیں کہ فخر زمان نے اہم ٹورنامنٹ میں ملنے والے موقع کو دونوں ہاتھوں سے تھامتے ہوئے بھارتی اٹیک کے خلاف سنچری اسکور کی، انہوں نے کہا کہ بھارت کی امیدوں کا زیادہ دارومدار اپنے کپتان ویرات کوہلی پر تھا مگر وہ بھی پاکستانی بولنگ کی تاب نہیں لاسکے، خاص طور پر محمد عامر نے کمر کی تکلیف سے نجات کے بعد واپسی پر بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کی امیدوں کو تہس نہس کردیا۔

مقبول خبریں