حسن علی اورفخرزمان پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں مائیک ہسی

پہلی بار میں نے کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں اتنا جوش و خروش دیکھا، سابق بیٹسمین


Sports Desk June 20, 2017
پہلی بار میں نے کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں اتنا جوش و خروش دیکھا، سابق بیٹسمین۔ فوٹو : فائل

KARACHI: آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین مائیک ہسی نے حسن علی اور فخر زمان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قراردے دیا۔

مائیک ہسی کہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ کے آغازسے قبل کوئی بھی پاکستان کا امکان نہیں دیکھ رہا تھا مگر گرین شرٹس نے عمدہ پرفارم کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی جیت لی، پہلی بار میں نے کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں اتنا جوش و خروش دیکھا، یہ دو بڑے حریفوں کا مقابلہ تھا، اس لیے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کا جوش بھی عروج پر تھا۔

مائیک ہسی نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کچھ ٹیموں نے بہت اچھا پرفارم کیا اور کچھ توقعات کے بوجھ تلے دب کر رہ گئیں۔

یاد رہے کہ مائیک ہسی نے فائنل سے قبل ہی کہا تھا کہ اس وقت قسمت پاکستان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔

مقبول خبریں