فائنل سے قبل فخر زمان کی طبیعت خراب تھی لیکن دوا سے بہتری آگئی

کوچ سے کہا کہ میں آج کا کام نہیں کرسکوں گا، فخر زمان


Sports Desk June 20, 2017
صبح واقعی میری حالت بہتر تھی میں نے فزیو کا شکریہ ادا کیا اور میچ کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ فوٹو : فائل

بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے ایک روز قبل فخر زمان کی طبعیت خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے انھیں یہ بھی خطرہ پیدا ہوگیا تھا یہ شاید وہ یہ میچ ہی نہیں کھیل سکیں گے۔

ہفتے کے روز انھوں نے طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹریننگ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا اور کئی مرتبہ انھیں قے بھی آئی تھی، وہ گراؤنڈ سے ہوٹل واپس لوٹ گئے تھے تاہم بعد میں انھیں دوا دی گئی جس سے ان کا معدہ بہتر ہوگیا تھا۔

فخر زمان کہتے ہیں کہ پریکٹس کے دوران میں نے چند ہی گیندیں کھیلیں تھی کہ میری طبعیت خراب ہونے لگی، میں نے کوچ سے کہا کہ میں آج کا کام نہیں کرسکوں گا، میں ہوٹل واپس گیا جہاں پر ٹیم فزیو رات بھر میرے ساتھ رہے، میں نے ان سے کہا کہ میں کل نہیں کھیل سکوں گا تاہم انھوں نے مجھے کچھ ادویات دیں اور کہا کہ صبح تک تم ٹھیک اورکھیلنے کے قابل ہوجاؤ گے، صبح واقعی میری حالت بہتر تھی میں نے فزیو کا شکریہ ادا کیا اور میچ کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

مقبول خبریں