مقبوضہ کشمیر کی خواتین کرکٹرز سے بھارتی میڈیا کے متنازع سوالات پر کوچ برہم

آپ کسی کو زبردستی کسی ٹیم کیلیے تالیاں بجانے پر مجبور نہیں کرسکتے، عابدہ خان


Sports Desk June 21, 2017
آپ کسی کو زبردستی کسی ٹیم کیلیے تالیاں بجانے پر مجبور نہیں کرسکتے، عابدہ خان: فوٹو : فائل

مقبوضہ جموں کشمیر کی خواتین کرکٹرز نے دہلی میں سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کی زیر قیادت آسٹریلوی ہائی کمیشن کی ٹیم کے ساتھ نمائشی میں میچ حصہ لیا، یہ میچ 6 اوورز فی سائیڈ تک محدود تھا۔

اس موقع پر کرکٹرز نے سابق آسٹریلوی اسٹار وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کے ساتھی سیلفیز بھی بنائیں، اس موقع پر صورتحال میں اس وقت تناؤ آگیا جب صحافیوں نے ٹیم کی کوچ عابدہ خان سے متنازع سوالات پوچھنا شروع کردیے کہ چیمپئنز ٹرافی انھوں نے بھارت کو سپورٹ کیا تھا یا پاکستان کو اور جو لوگ پاکستان کی کامیابی پر جشن منارہے ہیں ان کے بارے میں آپ کیا کہتی ہیں۔

اس پرعابدہ خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بیوقوفانہ سوالات ہیں، آپ کسی کو زبردستی کسی ٹیم کیلیے تالیاں بجانے پر مجبور نہیں کرسکتے، جو اچھا کھیلتا ہے داد بھی اسی کو ملتی ہے۔

مقبول خبریں