کوچ سے اختلاف کے باوجود 20 برس سے کوچ کے ساتھ ہوں ابھینو بندرا

مجھے اپنے کوچ اوے بالکل پسند نہیں لیکن ہم پھر بھی 20 برسوں سے ساتھ ہیں، ابھینو


Sports Desk June 22, 2017
مجھے اپنے کوچ اوے بالکل پسند نہیں لیکن ہم پھر بھی 20 برسوں سے ساتھ ہیں، ابھینو۔ فوٹو: نیٹ

بھارتی اولمپک گولڈ میڈلسٹ شوٹر ابھینو بندرا نے کمبلے کے مستعفی ہوجانے پر نیشنل کرکٹ ٹیم کپتان ویرات کوہلی کو ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے بھی اپنے کوچ سے سخت نفرت ہے لیکن اس کے باوجود ہم 20 برسوں سے ایک ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کا سہارا لینے والے ابھینو نے کوہلی کو نصیحت آمیز پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے کوچ اوے بالکل پسند نہیں لیکن ہم پھر بھی 20 برسوں سے ساتھ ہیں، لیکن اس کے باوجود میں انھیں اپنا سب سے بڑا استاد خیال کرتا ہوں، وہ مجھے ہمیشہ وہ چیزیں بتاتے تھے جنھیں میں سننا نہیں چاہتا تھا۔

دوسری جانب بیڈمنٹن پلیئر جوالا گٹا نے بھی بندرا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے تجربہ بیان کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ٹریننگ کا حصہ ہوتا ہے، میرے کوچ بھی کچھ اس طرح تھے لیکن ہم نے ان سے فیض اٹھایا۔

مقبول خبریں