وزیر کو بندر کہنے پر لسیتھ مالنگا کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی

وزیر کھیل دیا سری جیا سیکرا نے کہا تھا کہ کرکٹرز بہت موٹے اور مقابلے کی سکت نہیں رکھتے۔


Sports Desk June 23, 2017
میری تنقید بہتری کیلیے تھی لیکن مالنگا نے اس کا غلط مطلب لیا، دیاسری۔ فوٹو: فائل

وزیر کو بندر کہنے پر سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی۔

چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں رسائی نہ پانے پر وزیر کھیل دیا سری جیا سیکرا نے کہا تھا کہ کرکٹرز بہت موٹے اور مقابلے کی سکت نہیں رکھتے، جواب میں لسیتھ مالنگا نے وزیر کا بندر سے موازنہ کردیا تھا۔

دیاسری کا کہنا ہے کہ پیسر کی ٹی وی شو میں گفتگو سے تضحیک کا پہلو نکلتا ہے اس لیے انکوائری کا حکم دیا، میری تنقید بہتری کیلیے تھی لیکن مالنگا نے اس کا غلط مطلب لیا۔

مقبول خبریں