ابوظبی نے بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستانی لیگ کے میچز کی میزبانی سے بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی، متھیو جیمز


Sports Desk June 23, 2017
پاکستانی لیگ کے میچز کی میزبانی سے بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی، متھیو جیمز۔ فوٹو : فائل

ابوظبی نے بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اسپورٹس کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کرکٹ متھیو جیمز باؤچر کا کہنا ہے کہ فلڈلائٹس اور تزیئن وآرائش سمیت تمام تیاریاں ستمبر تک مکمل کرلیں گے،مقامی سطح پر کرکٹ کی سرگرمیوں میں اضافے کیلیے منظم کوشش کرنے کے ساتھ پاکستانی لیگ کے میچز کی میزبانی سے بھی اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی تاہم اس معاملے میں پی سی بی سے بات کرنے کیلیے تیار ہیں۔

متھیو جیمز باؤچر نے کہا کہ ایک برانڈ کے طور پر افادیت ثابت کرنے کیلیے ضروری ہے کہ بڑے اسٹارز یہاں توجہ کا مرکز بنیں۔

مقبول خبریں